مہلک کھانے| آپ کی میز پر آپ کے دشمن

- اشتہار -

3 – انرجی والی مشروبات

https://www.wikihow.com

آپ تھکے ہوئے ہیں اور آپ کو ابھی اور بھی جسمانی اور ذہنی تناؤ کا مقابلہ کرنا ہے، تو اس پر قابو پانے کی طاقت حاصل کرنے کے لیے انرجی کی مشروبات (Energy Drinks) سے اچھا دوست اور کون ہو سکتا ہے؟ انرجی کی مشروبات مفید ثابت ہو سکتی ہیں اگر ان کو پینے کے خطرات کے بارے میں آگاہی کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ ان میں سے اکثر میں “انرجی کے مرکبات” جیسے کیفین، ٹؤرائن، گورانا، وٹامن بی اور گلوکورونولیکٹون ایسی مقدار میں شامل ہوتے ہیں جو کہ متعدد مقدار میں پینے کی طرز سے، خطرے سے خالی نہیں ہو سکتیں۔ ان اضافی ملی ہوئی چیزوں کو اگر ایک ساتھ زیادہ مقدار میں لیا جائے تو یہ دیگر کئی غیرقانونی منشیات، تمباکو نوشی اور شراب نوشی  سے ملتے جلتے اثرات کے ساتھ نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔

4 – پھلوں کے جوس

- اشتہار -

https://cdn7.avanticart.ro

 

چاہے ان پر 100 فیصد خالص پھل کے جوس ہونے کا لیبل لگا ہوا ہو، پھلوں کے جوس اتنے بھی صحت بخش نہیں ہوتے جتنا ان کے اشتہارات آپ کو دکھاتے ہیں۔ پھل کو نچوڑنے کے بعد، کھانا اور مشروبات تیار کرنے والے (کارخانے/لوگ) عام طور پر اس جوس کو پیک کرنے سے پہلے ایک سال تک کی مدت تک آکسیجن سے محروم بڑی ٹینکوں میں جمع کر کہ رکھتے ہیں۔ یہ عمل جوس سے تقریباً سارا ذائقہ نکال کر رکھ دیتا ہے۔ تو یہ ہماری پیاری “قدرتی” مشروبات میں وہ ذائقہ کہاں سے آتا ہے جو ہم چکھتے ہیں؟ خیر، ذائقہ کے پیک جو دوسرے مرحلے میں ان میں شامل کئے جاتے ہیں، ذائقہ انہی سے بنتا ہے۔

- -